ھفتہ 18 مئی 2024

ورنہ میری بیوی مجھے زندہ نہیں چھوڑے گی

دنیا میں ہر شریف آدمی بیوی سے ڈرتا ہے‘ ان میں سے کچھ لوگ اس خوف کا اعتراف کر لیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ خود کو دوسروں کے سامنے بہادر ثابت کرتے ہیں۔ اپنی جرات اور بے باکی کے دعوے کرتے ہیں لیکن جونہی گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی حالت بھی دوسروں جیسی ہی ہوتی ہے‘ یہ بھی اسی طرح عاجزی‘ انکساری اور برد باری کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

امریکا میں ایک بار بہادر ترین شخص کامقابلہ ہوا۔ مقابلہ جیتنے والے کیلئے گھوڑا‘انعام میں رکھا گیا تھا۔ یہ مقابلہ میکسیکو کے ایک کسان نے جیت لیا۔ اس کسان کے سامنے بھوکا شیر لایا گیا تھا‘ وہ شیر سے نہیں ڈرا‘ اسے لٹا کر اس کے اوپر سے ہاتھی گزارا گیا۔ ہاتھی کا پاﺅں

اس کے جسم سے آدھ انچ کے فاصلے سے گزرالیکن وہ نہیں ڈرا‘ اسے رسے سے باندھ کر پہاڑ کی چوٹی سے نیچے گرایا گیا لیکن وہ نہیں ڈرا‘ اس کے پاﺅں باندھ کر اسے دریا میں پھینک دیا گیا لیکن وہ نہیں ڈرا اور آخر میں رات کے اندھیرے میں اسے ریل کی پٹڑی پر باندھ دیا گیا۔ پوری ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی۔ وہ موت کو ایک انچ کے فاصلے سے گزرتا ہوا دیکھتا رہا لیکن وہ نہیں ڈرا چنانچہ وہ یہ مقابلہ جیت گیا۔ اسے دنیا کے بہادر ترین انسان کا خطاب دے دیا گیا۔

مقابلہ جیتے کے بعد اس کے سامنے دو گھوڑے لائے گئے‘ ایک کا رنگ سیاہ تھا اور دوسرا سفید تھا۔ اسے دونوں میں سے ایک گھوڑا پسند کرنے کی چوائس دی گئی‘ اس نے سفید گھوڑا پسند کیا۔ گھوڑے پر بیٹھا اور چلا گیا۔ اگلے دن وہ واپس آیا‘ سفید گھوڑا منتظمین کو واپس کیا اوران سے درخواست کی‘ آپ مجھے سیاہ گھوڑا دے دیں۔ منتظمین نے حیرت سے پوچھا ”کیوں؟“ دنیا کے بہادر ترین شخص نے جواب دیا ”میں سفید گھوڑا لے کر گھر پہنچا تو میری بیوی نے کہا ”کیا تم سیاہ گھوڑا نہیں لے سکتے تھے‘ تم میں اتنی بھی عقل نہیں‘ جاﺅ یہ واپس کرو اور سیاہ گھوڑا لے کر آﺅ“ دنیا کے بہادر ترین شخص کا کہنا تھا ”آپ مہربانی کر کے مجھے گھوڑا تبدیل کر دیں ورنہ میری بیوی مجھے زندہ نہیں چھوڑے گی“۔ مرد بیویوں سے اتنے ڈرتے کیوں ہیں؟شائد ان لئے کہ بیویاں اسٹیبشلمنٹ ہوتی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر سکون کے ساتھ حکومت کرنا آسان نہیں ہوتا۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11