جمعرات 09 مئی 2024

کیا آپ مائیکروویو کی ان جادوئی ٹرکس سے واقف ہیں؟

کچھ لوگ مائیکروویو کو بس کھاناگرم کرنے کےلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی مائیکروویو کے کئی جادوئی استعمالات ہیں جن سے شاید ہر کوئی واقف نہیں ہے۔مائیکروویو کے جادوئی ٹرکس کیا ہیں اور ان سے ہم کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔٭ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لہسن کا چھلکا آرام سے اتر جائے تو اس کےلئے آ پ کو لہسن پانی میں ڈال کر 15 سیکنڈ کے لئے مائیکروویو میں رکھنا ہے، اس سے آپ باآسانی لہسن چھیل سکتے ہیں۔

٭ لیموں، کینوں کو کاٹنے سے پہلے 10 سیکنڈ کےلئے مائیکروویو میں رکھ دیں تو ا س سے فروٹ میں موجود سارا جوس باآسانی نچوڑ جائے گا۔٭ ڈرائی فروٹس کو کرسپی بنانے کےلئے ان کو کھانے سے پہلے ایک پیالے میں تیل

ڈال کر60 سیکنڈ کےلئے مائیکروویو کرلیں لیکن وقتاً فوقتاً ڈرائی فروٹس الٹ پلٹ کرتے رہیں۔٭ اگر براؤن شوگر جم جائے تو پیپر ٹاول کو گیلا کرکے شوگر بیگ میں رکھ دیں اور پھر اس کو 25 سیکنڈز کےلئے مائیکروویو میں رکھ دیں۔ گیلا ٹاول آپ کی شوگر کو آپ پہلے جیسا کھِلا ہوا کردے گا۔

٭ اگر شہد رکھے ہوئے جم گیا ہے تو اس کو پہلے جیسا بنانے کےلئے 30 سے 40 سیکنڈز تک کےلئے مائیکروویو میں رکھ دیں۔٭ کھیروں کا چھلکا جلدی اتارنے کےلئے ان کو 2 سے 3 منٹ تک کےلئے مائیکروویو میں رکھ دیں ۔٭ پیاز کو کاٹتے ہوئے آنسوؤں سے بچنے کےلئے اس کے دونوں اوپری اور نچلے حصے کو کاٹ دیں اور 30 سیکنڈ کےلئے مائیکروویو میں رکھ دیں۔ اس کے بعد پیاز کاٹیں پھر آپ کے آنکھوں میں آنسوں نہیں آئیں گے۔٭ جھاگ دار کافی بنانےکےلئے مہنگی کافی مشین خریدنے کی ضرورت نہیں

بلکہ دودھ کو کسی جار میں نکال کر آدھا بھر لیں پھر اس کو ٹائٹ سے بند کرکے اچھی طرح شیک کریں تقریباً 30 سے 60 سیکنڈتک شیک کرتے رہیں۔ جب دودھ میں بہت زیادہ جھاگ بن جائیں تو اس جار کو مائیکروویو میں 30 سیکنڈ کےلئے رکھ دیں تاکہ جھاگ مزید پھول جائیں۔ پھر اس دودھ سے مزیدار کافی بناکر پی لیں ۔٭ اگر بینز کو ساری رات بھگونا بھول گئے ہیں تو کوئی مسئلے کی بات نہیں اس کا آسان حل یہ ہے کہ

آپ ایک ڈش میں بینز ڈال دیں اور اس میں3 کپ پانی شامل کرکے مائیکروویو میں رکھ دیں ۔ 15 سے 20 منٹ بعد مائیکروویو سے نکال کرٹھنڈا کرلیں، جب بنیز

ٹھنڈے ہوجائیں تو ان کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔٭ اگر آپ فلیور مکھن کھانا چاہتے ہیں تو اس کےلئے آپ کو بغیر نمک والا مکھن لینا ہےاور اس کو 30 سیکنڈ کےلئے مائیکروویو کرنا ہے پھر جب مکھن پگھل جائے تواس میں ایک چٹکی نمک ڈالیں اور ساتھ ہرے دھنیے کے چند پتے چوپ کرکے ڈالیں۔ پھر اس کو ڈبل روٹی میں لگاپر لگائیں اور چائے کے ساتھ انجوائے کریں

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11