ھفتہ 27 اپریل 2024

ان سات عورتوں سےکبھی شادی نہ کرنا

ایک عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ 7 قسم کی عورتوں سے کبھی شادی نہ کرنا، خواہ وہ حسن و جمال اور مال و دولت میں بے مثال ہی کیوں نہ ہوں! وہ سات عورتیں یہ ہیں ۔۔انانہ ، منانہ، كنانہ، حنانہ، حداقہ، براقہ اور شداقہ!انانہ – وہ عورت جو ہر وقت سر پر پٹی باندھے رکھے، کیوں کہ شکوہ و شکایت ہی ہمیشہ اس کا معمول ہو گاـ 2) منانہ – وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ

میں نے تیرے ساتھ یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا 3) کنانہ – وہ عورت جو ہمیشہ ماضی کو یاد کرے فلاں وقت میں میرے پاس یہ تھا وہ تھا 4) حنانہ –

وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے کہ وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو 5) حداقہ – وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہے، جو چیز بھی دیکھے اس کی طلبگار ہو جائے 6) براقہ – وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے 7) شداقہ – وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11