پیر 29 اپریل 2024

لاک ڈاؤن: ہاتھیوں کا جھنڈ سڑکوں پر آگیا

لاک ڈاؤن: ہاتھیوں کا جھنڈ سڑکوں پر آگیا

بنکاک: تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے ہائی وے بلاک کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی صوبے کے ایک ہائی وے پر ہاتھیوں کے ریوڑ نے سڑک پار کی۔ کیمرے کی آنکھ سے قید کے گئے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 50 ہاتھیوں نے جنگل سے نکل کر ہائی وے کراس کرنے کی کوشش کی، جانوروں کے اس جھنڈ میں بچے بھی شامل تھے۔ اس مناظر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

دنیا بھر کی طرح تھائی لینڈ میں بھی کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے، سڑکوں پر عوام اور گاڑیاں نہ ہونے کے باعث جانوروں نے اہم شاہراہوں پر چہل قدمی شروع کر رکھی ہے۔ جنگل کو چیر کر تعمیر کی گئی سڑک پر اکثر وبیشتر جانور شاہراہ پر آجاتے ہیں۔ متعدد بار ہولناک حادثات بھی پیش آئے۔

ہاتھیوں نے جب تک سڑک پار نہ کی تھائی رینجرز کے اہلکاروں نے شہریوں کو جانورں سے دور رکھا۔

Facebook Comments