ھفتہ 27 اپریل 2024

کولمبیا میں سماجی دوری کیلئے انوکھا اقدام

کولمبیا میں سماجی دوری کیلئے انوکھا اقدام

کولمبیا میں سماجی دوری کے لیے انوکھا اقدام کیا گیا ہے، فنکاروں نے میٹرو میں رنگ برنگے قدم بنا دیے۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے ایک انوکھا قدم اٹھایا ہے۔

کولمبیا کے شہر میڈیلن میں 10 فنکاروں نے میٹرو ٹرین میں مسافروں کو محفوط سماجی فاصلے رکھنے میں مدد دینے کے لیے خوبصورت رنگ برنگے قدموں کے نشانات بنا دیے۔

ان نشانات سے مسافروں کو سفر کے دوران محفوط سماجی فاصلہ رکھنے میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments