جمعرات 02 مئی 2024

بارات کے وقت دلہا اور والد گرفتار……وجہ کیا بنی؟

بارات کے وقت دلہا اور والد گرفتار……وجہ کیا بنی؟

ئی دہلی : بھارت میں عین بارات کے وقت پولیس نے دلہا اور والد کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گرفتار کرکے دس کیلئے اسپتال میں قرنطینہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں کرونا کے مریض دلہا کے شادی کرنے کے ارمان دلہن کے گھر پہنچتے ہی ادھورے رہ گئے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے باعث شادی بیاہ سمیت تمام اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے لیکن ریاست اتر پردیش میں شادی کا متوالا ایک نوجوان اپنی بارات لیکر نکلا تو خود ہی کرونا کا شکار ہوگیا

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ نوجوان کمرولی گاوں سے اپنی بارات لیکر گاوں حیدرگڑھ پہنچا تو پولیس نے بارات کو گاوں کے پل پر ہی روک لیا۔

پولیس نے دلہا اور والد سمیت گھر کے کچھ افراد کو گرفتار کرلیا تاکہ انہیں اسپتال منتقل کیا جاسکے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہیں اور ان کے خاندان کے کچھ دیگر افراد کو گرفتار کرکے دس روز کےلیے اسپتال میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments