اتوار 23 جون 2024

کورئیر سروس ملازمین سے اظہار تشکر کیلئے یادگاری مجسمہ نصب

کورئیر سروس ملازمین سے اظہار تشکر کیلئے یادگاری مجسمہ نصب

اس یادگاری مجسمےکو ایلکسی نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے جو 3 میٹر لمبا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ 'یہ مجسمہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ہمارا سیلف آئسولیشن میں رہنا ممکن بنایا۔

اس حوالے سے ماسکو کے کورئیر سروس کے ملازم کا کہناتھا کہ یہ یادگاری مجسمہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی کورئیر یا ڈیلیوری سروس کرنے والے کے لیے یادگاری مجسمہ نہیں بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ روس میں کورونا وائرس بے حد تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن میں گھروں میں موجود لوگ اپنی ضرورت کی اشیا گھروں پر ہی منگوارہے ہیں۔

Facebook Comments