جمعہ 26 اپریل 2024

خطرناک جھولے کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا

خطرناک جھولے کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا

یہ واقعہ برطانیہ کے امیوزمینٹ پارک میں پیش آیا جب منچلے کئی فٹ بلند سمورئی رائیڈکے مزے لے رہے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے زمین سے کئی فٹ اونچا جھولا پھنس گیا۔

کئی گھنٹوں تک جھولے میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے فی الوقت اسپننگ رائیڈ بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مارچ سے بند پارک کو حال ہی میں کھولا گیا ہے۔

Facebook Comments