ھفتہ 27 اپریل 2024

برج خلیفہ بنانے والی کمپنی کی ریٹنگ زمین بوس ہوگئی

برج خلیفہ بنانے والی کمپنی کی ریٹنگ زمین بوس ہوگئی

ایس این پی گلوبل نے برج خلیفہ بنانے والی امارات پراپرٹی کی انوسٹمنٹ گریڈ ریٹنگ ٹرپل بی مائنس کو گرا کر جنک ڈبل بی پلس کردیا ہے ، دبئی کی ایک اور کمپنی ڈی آئی ایف سی انوسٹمنٹ کی ریٹنگ بھی اسی نوعیت سے کم کی گئی ہے۔

ایس این پی گلوبل کے مطابق کورونا وباء نے مشرق وسطی کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی کو بری طرح متاثر کیا ہے، وباء سے بچاؤ کے اقدامات کے سبب دبئی کی معاشی تنزلی عالمی مالیاتی بحران سے چار گنا زائد رہے گی۔

ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق آمدنی کا خسارہ 15 سے 20 فیصد جبکہ دبئی کا مالی خسارہ جی ڈی پی کا چار فیصد رہے گا ۔

ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق آئندہ سال دبئی کی نمو 5 فیصد رہے گی، تاہم 2023 ء میں یہ 2 فیصد ہوجائے گی ۔

Facebook Comments