چار سدہ : خواتین اور پولنگ ایجنٹس میں ہاتھاپائی
پشاور (دھرتی نیوز ) خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مسلسل بد نظمی کا شکار ہو رہے ہیں ، چار سدہ کے خواتین پولنگ سٹیشن میں پولنگ ایجنٹس میں لڑائی ہونے کے باعث پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔
چار سدہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وردگہ میں پولنگ ایجنٹس آپس میں الجھ پڑیں جس کے باعث پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا ۔ ادھر صوابی کے نواحی گاؤں ادینہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر تا دم تحریر پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا ۔
دوسری جانب تحصیل چمکنی نیبر ہڈ کونسل 45 کے پولنگ سٹیشن میں بیلٹ پیپرز نیبر ہڈ کونسل 44 کے نکل آئے ہیں ، متعلقہ بیلٹ پیپرز نہ ہونے پر پولنگ سٹاف بیلٹ پیپرز سمیت آر او آفس پہنچ گیا ، تمام جماعتوں کےکارکنان بھی آر او کے دفتر پہنچ گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں:میر ضیاءاللہ لانگو
پولنگ افسر کا کہنا ہے کہ معاملے پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ، تاحال کوئی جواب نہیں دے رہا ۔ ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کا کہنا ہے کہ پولنگ کے عمل میں انتہائی تاخیر ہو چکی ہے ، لہذا اب اس الیکشن کو ملتوی کر دیا جائے ۔
Facebook Comments