ھفتہ 22 جون 2024

کتے کے پیٹ میں سیکڑوں گیندوں کی موجودگی کا انکشاف

کتے کے پیٹ میں سیکڑوں گیندوں کی موجودگی کا انکشاف

جرمن نسل کے دس سالہ کتے کا نام الفائی ہے جو اپنے مالک کے ساتھ گالف کلب جاتا تھا اور وہاں اُس نے سیکڑوں ربڑ کی گیندیں نگل لیں۔

پچاس سالہ برطانوی شہری نیل ٹیلر اس کتے کے مالک ہے جو اپنی دو بیٹیوں اور اہلیہ کے ساتھ کرونا لاک ڈاؤن سے پہلے ہر ہفتے گالف کھیلنے جاتے تھے۔

ایک روز انہوں نے دیکھا کہ الفائی گالف کی گیند چاٹ رہا ہے، یہ دیکھ کر وہ پریشان ہوئے اور اپنے کتے کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹر نے اُس کا ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ اُس کے پیٹ میں سیکڑوں گیندیں موجود ہیں۔

ڈاکٹر نے ایفائی کو ایسی دوائی دی کہ وہ جب بھی اُسے کھلائی جائے تو چند گھنٹے بعد وہ الٹی کرتا اور پیٹ میں موجود گیند باہر نکل جاتی۔

Facebook Comments