ھفتہ 22 جون 2024

چین میں ڈرونز کے ذریعے دلچسپ نظارہ ترتیب

چین میں ڈرونز کے ذریعے دلچسپ نظارہ ترتیب

ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں عام ہوگیا ہے تاہم چین میں ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جگمگ کرتے ڈرونز کے دلچسپ نظارے نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔

چین کے شہر شنگھائی میں Huangpu نامی دریا پر منعقد ہونے والے منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین سیکڑوں ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا اور اِن جگمگ کرتے ڈرونز کی خوبصورت فارمیشن کچھ اس انداز میں ترتیب دیں کہ ہر طرف روشنیاں بکھر گئیں جبکہ یوں جگنوں کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ یہ ڈرون لائٹ شو چین میں آن لائن منعقد ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کانفرنس کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ 

Facebook Comments