ھفتہ 22 جون 2024

کتے نے سپر اسٹور سے گھروں تک سامان کی ڈیلیوری کی ڈیوٹی سنبھال لی

کتے نے سپر اسٹور سے گھروں تک سامان کی ڈیلیوری کی ڈیوٹی سنبھال لی

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر مارکیٹیں اور سپر مارکیٹس بھی بند ہیں جب کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں اور ضروری اشیاء آن لائن ہی منگوارہے ہیں۔

آن لائن ضروری اشیاء گھر منگوانے کے لیے متعدد ممالک میں ربوٹ کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اب حال ہی میں کولمبو کی ایک سپر مارکیٹ صارفین تک ضروری اشیاء پہنچانے کے لیے کتے کا استعمال کر رہی ہے۔

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

8 سالہ کتا ایروس ایک ٹوکری میں پھل، سبزیاں، اور دیگر ضروری اشیاء سپر مارکیٹ سے لے کر لوگوں کے گھروں تک پہنچاتا ہے۔

کتے کی مالکن کا کہنا ہے کہ ایروس سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے اور اس سے لوگ بھی بے حد خوش ہوتے ہیں کہ کتا ان کے گھر پر ضروری اشیاء لے کر آتا ہے۔

کتا جب کسی بھی صارف کے گھر ٹوکری میں سامان لے کر جاتا ہے تو یہ کتے کو دیکھ کر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ کتے کو تحفے تحائف بھی دیتے ہیں۔

Facebook Comments