ھفتہ 27 اپریل 2024

دنیا میں کرونا کیس کی تعداد کی کل تعداد

دنیا میں کرونا کیس کی تعداد کی کل تعداد

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 97 ہزار 189 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 71 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 675 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 929 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 48 لاکھ 62 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 22 لاکھ 56 ہزار 447 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 725 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 لاکھ 46 ہزار 798 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 94 ہزار 702 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 51 ہزار 665 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 38 ہزار 971 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 55 ہزار 331 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 207 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 264 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 8 ہزار 539 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 16 ہزار 862 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 48 ہزار 12 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 43 ہزار 813 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 19 ہزار 811 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 33 ہزار 100 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 707 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 493 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 472 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 44 ہزار 134 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 17 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 850 ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 405 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 12 ہزار 35 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 210 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 949 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 464 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں سے 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 999 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 65 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 2 لاکھ49 ہزار397 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

Facebook Comments