جمعہ 03 مئی 2024

گوجرانوالہ کے شہریوں کے لئےخوشخبری،ایسی سہولت کا آغاز ہو گیا کہ بڑی مشکل حل ہو جائے گی

گوجرانوالہ کے شہریوں کے لئےخوشخبری،ایسی سہولت کا آغاز ہو گیا کہ بڑی مشکل حل ہو جائے گی

گوجرانوالہ کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی وضع کردہ “راستہ ایپ” اور ڈرائیونگ لائسنس “اپوائنٹمنٹ سسٹم” کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی وضع کردہ “راستہ ایپ” اور ڈرائیونگ لائسنس “اپوائنٹمنٹ سسٹم” کی افتتاحی تقریب ارفع کریم  ٹاور لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سی ٹی او گوجرانوالہ آصف صدیقی، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ تقریب میں بتایا گیا کہ لائسنس بنوانے کیلئے شہری ویب پورٹل”ایپ “فون سے پیشگی ٹائم بک کروا سکیں گے جبکہ ایپ سے گوجرانوالہ میں نقل و حرکت آسان اور ٹریفک مسائل حل ہوں گے۔لائسنسنگ اپوائنٹمنٹ سسٹم سماجی فاصلوں کو برقرار اور کورونا سے بچاؤمیں مدد دے گا،راستہ ایپ کی سروسز لاہور،فیصل آباد اور ملتان میں پہلے سے دستیاب ہیں جبکہ عنقریب سیالکوٹ میں بھی یہ ایپ  لانچ کر دی جائے گی۔

Facebook Comments