جمعہ 03 مئی 2024

دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل کیمرے والا فون لینا پسند کریں گے؟

دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل کیمرے والا فون لینا پسند کریں گے؟

شیاؤمی نے دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل بیک کیمرے والا فون می 10 آئی کی شکل میں متعارف کرادیا ہے۔

یہ شیاؤمی کی می 10 سیریز کا نیا فون ہے جس کے فیچرز ریڈ می نوٹ 9 پرو 5 جی سے ملتے جلتے ہیں۔

شیاؤمی می 10 آئی میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈسپلے پینل خودکار طور پر ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے 30 ہرٹز یا گیمنگ اور دیگر ایپس کے دوران 120 ہرٹز ریٹ پر سوئچ کرسکتا ہے۔

ڈسپلے میں ایچ ڈی آر 10 پلس اور وائیڈ وائن ایل 1 سپورٹ موجود ہے۔

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 4829 ایم اے ایچ بیٹری میں 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، ہیڈفون جیک، سائیڈ پر فنگرپرنٹ اسکینر اور آئی آر بلاسٹر نمایاں ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

ان میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔

فون کے فرنٹ میں 16 میگا پکسل پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جسس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 300 ڈالرز (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 328 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جلد اس کا ایک اور 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 287 ڈالرز (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments