جمعرات 02 مئی 2024

آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہواہے،جس میں پاکستان میں کورونا وفاسے نمٹنے اورپولیو مہم کے دوبارہ آغاز پر گفتگو ہوئی،پولیو مہم کیلئے کورونا صورتحال میں سازگار ماحول کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ کہا ہے ،جس میں پاکستان میں کورونا وفاسے نمٹنے اورپولیو مہم کے دوبارہ آغاز پر گفتگو ہوئی،پولیو مہم کیلئے کورونا صورتحال میں سازگار ماحول کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک آرمی کے کلیدی تعاون کو سراہا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پولیو سے پاک پاکستان کیلئے کاوشیں قومی فریضہ ہے ،کامیاب پولیو مہم کا سہراموبائل ٹیمز، صحت عامہ اور قانون کے اداروں کے سرہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس کا کہناہے کہ پاکستان کی محدود وسائل کے باوجود کورونا کیخلاف کامیابی قابل ستائش ہے ۔آرمی چیف نے کہاکہ کورونا کیخلاف کامیابی مجموعی اورکامیاب قومی ردعمل سے ممکن ہوئی ،این سی او سی نے وسائل کے بہترین استعمال میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے کہاکہ گیٹس فاﺅنڈیشن دنیا بھر میں وبا کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کررہی ہے،پاکستان میں انسداد پولیو کے اہداف کے حصوصل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،بل گیٹس نے کہاکہ ہر بچے کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

Facebook Comments