ھفتہ 04 مئی 2024

پاکستان میں پب جی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

پاکستان میں پب جی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
پب جی ٹورنامنٹ

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان میں پب جی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان ای سپورٹس کمیونٹی کی جانب سے “پب جی میچ” کے عنوان سے ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کیلئے اینٹری فیس 200 روپے رکھی گئی ہے۔ میچ جیتنے والے کھلاڑی کو 4 ہزار ، رنر اپ کو 2 ہزارروپے انعام دیا جائے گا جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کی انٹری فیس واپس کردی جائے گی۔

آخری میچ میں فتح پر شاہد آفریدی بھی خوش، حیدر علی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی ان کی حمایت کرنے پر مجبور ہو جائے

خیال رہے کہ پاکستان میں پب جی کا ٹورنامنٹ پب جی کارپوریشن کی جانب سے نہیں بلکہ نجی سطح پر منعقد کیا جارہا ہے، اس میں شرکت کے خواہشمند 03214637725 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments