ھفتہ 18 مئی 2024

آخری میچ میں فتح پر شاہد آفریدی بھی خوش، حیدر علی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی ان کی حمایت کرنے پر مجبور ہو جائے

آخری میچ میں فتح پر شاہد آفریدی بھی خوش، حیدر علی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی ان کی حمایت کرنے پر مجبور ہو جائے

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے آخری ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ایک مشکل ٹور کا اچھا اختتام کیا، محمد حفیظ کی جانب سے 2 زبردست اننگز کے ساتھ فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے شاندار پرفارمنس دےکر ٹی 20فارمیٹ میں اپنی افادیت ثابت کی۔ شاہد آفریدی نے نوجوان بلے باز حیدر علی کو بھی کیرئیر کے شاندار آغاز پر مبابرکباد دی اور امید ظاہر کی کہ حیدر علی مستقبل کا بڑا سٹار بنے گا۔ 

مجھے بہت دکھ ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہم۔۔۔ ٹی 20 سیریز برابر کرنے پر بھی کپتان بابراعظم افسردہ مگر کیوں؟ وجہ بھی بتا دی

واضح رہے کہ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 86 رنز بنائے جبکہ ڈیبیو میچ کھیلنے والے حیدر علی نے نصف سنچری بنائی اور ایسا کرنے والے پاکستان کے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ 

Facebook Comments