اتوار 19 مئی 2024

ساحل پر چہل قدمی کرنے والے خاندان کو عجیب و غریب جاندار چیز نظر آگئی، اس کا معائنہ کیا تو سمندر میں پایا جانے والا مہنگا ترین جاندار نکلا

ساحل پر چہل قدمی کرنے والے خاندان کو عجیب و غریب جاندار چیز نظر آگئی، اس کا معائنہ کیا تو سمندر میں پایا جانے والا مہنگا ترین جاندار نکلا
فوٹو فائل : رائٹرز

لندن(دھرتی نیوز) خالق کائنات نے کون کون سی مخلوق اس زمین اور سمندروں میں تخلیق کر رکھی ہے، تمام تر سائنسی ترقی کے باوجود انسان کے سامنے آئے روز کچھ ایسا نیا آتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی ساحل سمندر پر سیاحت کے لیے گئی ایک فیملی نے سمندر سے ایک ایسی نئی مخلوق دریافت کر لی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ فیملی نارتھ ویلز کے ساحل پر چھٹی منانے گئی تھی جہاں اس نے یہ سمندری مخلوق دیکھی جس کا جسم پانی کے ایک پائپ کی طرح تھا اور سرکی جگہ پر سفید رنگ کے شیل بنے ہوئے تھے۔ 

اس فیملی کے سربراہ مسٹر گرین نے اس سمندری مخلوق کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ”میری بیوی جیما نے یہ مخلوق دریافت کی ہے۔

ہم لوگ ساحل سمندر پر واک کر رہے تھے کہ ایک جگہ جیما رک گئی اور ہم آگے بڑھ گئے۔

ہم تھوڑی دور گئے تو جیما نے ہمیں آواز دے کر واپس بلایا۔

ہم نے دیکھا کہ جیما سراپا حیرت بنی ہوئی تھی اور جب ہم نے اس کے قریب پہنچ کر اس کی نظروں کا تعاقب کرتے ہوئے پانی میں دیکھا تو ہماری بھی حیرت کی انتہاءنہ رہی کہ ایسی مخلوق ہم نے اس سے پہلی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی تھی۔

پھر ہم نے گوگل پر اس کے متعلق سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ اس مخلوق کا نام ’گوزنیکڈ برنیکلس‘ (Goosenecked Barnacles)ہے۔

یہ پرتگال اور سپین میں زیادہ پائی جاتی ہے تاہم یہ ایسی نایاب مخلوق ہے کہ دنیا میں کم ہی لوگوں نے دیکھ رکھی ہے۔ “

Facebook Comments