ھفتہ 18 مئی 2024

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا

لاہور(دھرتی نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشہ کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگادیا گیا۔

نجی
ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پنجاب بھر کے 856 مقامات مائیکروسمارٹ لاک ڈاﺅن کے
تحت سیل کئے گئے ہیں،متاثرہ علاقوں میں 1235 افراد کورونا وائرس کا شکار
ہو چکے ہیں ،اٹک اور چنیوٹ میں 2،2 ،بہاولپورمیں 12 مقامات پر مائیکروسمارٹ
لاک ڈاﺅن کردیاگیا ،بہاولنگر، بھکر اور چکوال میں ایک ایک مقام پر
مائیکروسمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا۔

Facebook Comments