اتوار 05 مئی 2024

حالات جیسے بھی ہوں پاک چین دوستی قائم رہے گی:چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط

حالات جیسے بھی ہوں پاک چین دوستی قائم رہے گی:چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط

اسلام آباد(دھرتی نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران
خان کو خط لکھاہے۔چینی صدر نے کہا کہ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں پاک چین
دوستی قائم رہے گی۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق چینی صدر نے
وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ،چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ
کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔چینی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ
پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے ،دنیا کے حالات چاہے جیسے بھی ہوںپاک
چین دوستی قائم رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش
پر پورا اترے ہیں،کورونا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون مثالی تھا۔
انہوںنے مزید کہا کہ سی پیک خطے میں ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا ،
پاکستان اور چین ترقی اور امن کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔خط میں پاک
چین تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Facebook Comments