اتوار 19 مئی 2024

لاہور کا 11 سالہ بچہ K2 بیس کیمپ پہنچ گیا

لاہور کا 11 سالہ بچہ K2 بیس کیمپ پہنچ گیا

لاہور کے 11 سالہ بچے نے K2 چوٹی کے اسکولی سے کنکورڈیا بیس کیمپ تک پہنچنے کا منفرد کارنا مہ انجام دیا ہے ۔

مسیحی برادری کے وائز الیزر کا کہنا ہے کہ 15 ہزار فٹ سے زائد بلندی کے
بیس کیمپ تک پہنچنے میں ڈر تو خوب لگا لیکن مشن مکمل کیا اور اب نئی تاریخ
رقم کرنے کا پلان ہے۔

اسکولی سے شروع ہونے والا کنکورڈیا بیس کیمپ تک 90 کلو میٹر کا یہ
راستہ مکمل کرنا بچوں کا کھیل نہیں لیکن لاہور کے گیارہ سالہ وائز الیزر نے
اپنے والد عشیر چوہدری کے ہمراہ ایک گروپ کے ساتھ یہ ٹریک مکمل کیا۔

وائز الیزر کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنے کم عمر بچوں کے بیس کیمپ
تک جانے کے بارے میں نہیں سنا جبکہ وائز الیزر کا کہنا ہے کہ انہیں مشکل تو
ہوئی، سردی بہت لگ رہی تھی رات گزارنا آسان نہیں تھا لیکن ہمت نہیں ہاری
اور یہی سوچا تھا کہ اب ٹریک مکمل کرنا ہے۔

باہمت بچے کا وقت کے ساتھ
شوق بڑھتا جا رہا ہے ، چھٹی جماعت کے طالب علم کا کہنا ہے کہ اب ان کا
پختہ ارادہ ہے کہ انہوں نے کے ٹو سمٹ کے لیے جانا ہے۔

Facebook Comments