ھفتہ 18 مئی 2024

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول سیل، بچوں کو بھی سزا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول سیل، بچوں کو بھی سزا

پشاور (دھرتی نیوز) کورونا سے متعلق ایس او
پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور میں ایک نجی سکول کو سیل کر دیا گیا جب
کہ بچوں کو ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا بھی دی گئی۔پشاور کے
پوش علاقے حیات آباد کے ایک نجی سکول کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی
اقدامات نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے سیل کیا جب کہ بچوں کے
کندھوں پر ان کے بستے رکھ کر ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا بھی رکھا گیا۔

بچوں
کو سزا کے طور پر دھوپ میں کھڑا رکھنے پر سکول ٹیچر اور اسسٹنٹ کمشنر کے
مابین تکرار بھی ہوئی۔ سکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ بچوں کو دھوپ میں کھڑا
کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا مو¿قف ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف سکول کو سیل کیا گیا ہے کسی بچے کو سزا نہیں دی گئی۔

Facebook Comments