پیر 29 اپریل 2024

رات کے اندھیرے میں معشوقہ سے ملنے جانے والا عاشق اسی کا ہاتھ کاٹ کر فرار ہوگیا

رات کے اندھیرے میں معشوقہ سے ملنے جانے والا عاشق اسی کا ہاتھ کاٹ کر فرار ہوگیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنی معشوقہ سے ملنے رات کو اس کے گھر جانے والا عاشق اسی کا ہاتھ کاٹ کر فرار ہوگیا۔

ضلع
جھانسی میں مینا نامی شادی شدہ خاتون کا اپنے ہی گاؤں کے راکیش کے ساتھ
معاشقہ چل رہا تھا۔ جمعرات کی رات راکیش رات کو ملاقات کیلئے گیا تو مینا
کا شوہر بھی آگیا جس پر تنازعہ شروع ہوگیا۔

ملزم راکیش نے لڑائی
ہونے پر تیز دھار آلے کے وار سے اپنی ہی معشوقہ کا ہاتھ کاٹ دیا، ماں کا یہ
حال دیکھ کر معصوم بچہ مدد کو آیا تو اسے بھی شدید زخمی کردیا۔ واقعے کی
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مضروب ماں اور بیٹے کو میڈیکل
کالج میں داخل کرادیا۔ ڈاکٹرز نے خاتون کا ہاتھ جوڑنے کیلئے اسے گوالیار کے
میڈیکل کالج ریفر کردیا ہے جبکہ بیٹے کو جھانسی کے ہی میڈیکل کالج میں طبی
امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Facebook Comments