پیر 29 اپریل 2024

اسلام آباد میں برطانیہ پلٹ فیملی کو پولیس ناکے کے قریب لوٹ لیا گیا، ڈاکو کیا کچھ لے گئے؟

اسلام آباد میں برطانیہ پلٹ فیملی کو پولیس ناکے کے قریب لوٹ لیا گیا، ڈاکو کیا کچھ لے گئے؟

والسال برطانیہ سے اسلام آباد پہنچنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔ یہ
فیملی اسلام آباد ایئر پورٹ سے رات کو 3 بجے میر پور جارہی تھی لیکن انہیں
وفاقی دارالحکومت کی حدود  میں ہی ایک پولیس ناکے کے قریب لوٹ لیا گیا۔
ڈاکو گن پوائنٹ پر فیملی سے 2000 برطانوی پاؤنڈ ،27  تولہ طلائی زیورات اور
چار موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ناکے سے تھوڑا ہی فاصلے پر اس طرح کی واردات کا ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔
کیا پولیس سو رہی تھی یا خود ڈاکوں کی پشت پنائی کر رہی تھی اور اگر پولیس
پشت پناہی نہیں کر رہی تھی تو پھر آئی جی  اسلام آباد پولیس سے پوچھیں کہ
یہ حادثہ کیوں ہوا۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور آئندہ
اس روٹ پر پولیس کی سپیشل نگرانی کا بندوبست کیا جائے۔ اگر تارکین وطن کو
تحفظ نہ دیا گیا تو کوئی بھی ہمارے بچوں سمیت ملک جانے کو تیار نہیں ہوگا۔

Facebook Comments