ھفتہ 27 اپریل 2024

اٹلی میں کرونا کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی، دل دہلا دینے والی تصاویر

اٹلی میں کرونا کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی، دل دہلا دینے والی تصاویر

روم(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے صحت کا نظام درہم برہم کردیا، مریضوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، متاثرین کی روم کے باہر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ریجن ‘پائیمونٹ’ کے ایک اسپتال میں کرونا مریضوں کے لیے بستر کم پڑگئے، انتظامیہ نے روم کے باہر علاج کرنا شروع کردیا، کئی مریض کوریڈور میں اسٹریچر پر پڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منظر عام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریضوں کی کمرے کے باہر کیا حالت ہے، متعدد وینٹی لیٹرز کے مریض بھی روم کے باہر کوریڈور میں نظر آرہے ہیں۔

اٹلی میں دیگر اسپتالوں میں بھی مریضوں کو اسٹریچر پر آکسیجن دیا جارہا ہے۔

کرونا کی دوسری لہر سے پائیمونٹ ریجن زیادہ متاثر ہے۔ اطالوی حکومت نے وبائی صورت حال کے پیش نظر نئے پیکج کی بھی منظوری دی ہے۔ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 39 ہزار 811 نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔


اس سے قبل 37 ہزار 809 کرونا کیسز کو سب سے زیادہ قرار دیا تھا لیکن نئی رپورٹ نے ریکارڈ توڑ دیا۔


محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 425 مریضوں کی اموات ہوئیں جو 446 کے مقابلے میں کم ہے۔ اٹلی میں اب تک 41 ہزار 60 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments