جمعہ 26 اپریل 2024

نوکیا کے ماضی کے 2 فونز کی نئی شکل میں واپسی

نوکیا کے ماضی کے 2 فونز کی نئی شکل میں واپسی

نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے اب تک 3310 سمیت کئی پرانے موبائل فونز متعارف کرائے ہیں جن میں جدید فیچرز جیسے فور جی ایل ٹی ای دیئے گئے ہیں۔

اور اب اس کمپنی نے 2 پرانے فونز کو نئی شکل میں متعارف کرایا ہے۔

یہ فونز ہیں نوکیا 6300 فور جی اور نوکیا 8000 فور جی، جن کے نام سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ ان میں 4 جی سپورٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ چند دیگر نئے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔

Facebook Comments