جمعرات 02 مئی 2024

برطانوی حکومت نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

برطانوی حکومت نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

برطانوی حکومت  نے کوروناویکسین کے استعمال کی منظوری  دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت  نے کوروناویکسین کے استعمال کی  باضابطہ منظوری  دے دی ہے جس کے بعد  برطانیہ کوروناویکسین کےاستعمال کی منظوری دینےوالادنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ  ویکسین کے استعمال کی منظوری میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئرپروڈکشن ریگولیٹری ایجنسی نےدی ہے۔

میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئرپروڈکشن ریگولیٹری ایجنسی کا کہنا ہے کہ  ویکسین کوروناکےخلاف 95فیصد موثر ہے۔

واضح رہے کہ  برطانیہ کی جانب سے پہلے ہی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا جا چکا ہے جو دو کروڑ آبادی کو فی کس دو خوراکیں مہیا کرنے کے لیے کافی ہے۔

امریکی دواساز کمپنی اور اس کے جرمن پارٹنر بائیو ٹک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دوسرے ممالک سے بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت حاصل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ  آج برطانیہ کی جانب سے ویکیسن کے ہنگامی بنادوں پر استعمال کی اجازت اس وبا ءکے خلاف جنگ میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔

Facebook Comments