جمعہ 26 اپریل 2024

یوٹیوب ویڈیو بنانے کے چکر میں حاملہ گرل فرینڈ جان سے گئی، یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا

یوٹیوب ویڈیو بنانے کے چکر میں حاملہ گرل فرینڈ جان سے گئی، یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا
فوٹو : رائٹرز

ماسکو(دھرتی نیوز) ایک روسی یوٹیوبر نے ویڈیو بنانے کے چکر میں اپنی حاملہ گرل فرینڈ کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

میل آن لائن کے مطابق 30سالہ ستیس ریفلے نے ایک یوٹیوب ویڈیو بنانے کے لیے اپنی28سالہ گرل فرینڈ ویلنٹینا ویلا گریگوریوا کو منفی درجہ حرارت میں باہر برف پر کھڑے کر دیا جس سے اس کے جسم کا درجہ حرارت نارمل سے بہت زیادہ کم ہو گیا اور’ہائپوتھرمیا‘ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

یوٹیوب پر کی جانے والی اس لائیو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ستیس لڑکی کو منجمد کر دینے والی سردی میں کھڑا رہنے پر مجبور کر رہا ہوتا ہے۔اس ویڈیو میں ویلنٹیناکے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو کے دوران ہی ویلنٹینا بے ہوش ہو کر گر جاتی ہے، اس کے باوجود ستیس لائیو سٹریم جاری رکھتا ہے اور دیکھنے والوں کو بتاتا ہے کہ ’اس کی نبض بند ہو چکی ہے، اس کا رنگ زرد پڑ چکا ہے اوریہ سانس بھی نہیں لے رہی۔‘

اس کے اردگرد موجود لوگ پولیس کو مطلع کرتے ہیں اور یہ سفاک شخص پولیس اور پیرامیڈکس کے آنے تک لائیو سٹریم جاری رکھتا ہے۔

پیرامیڈکس موقع پر ہی ویلنٹینا کی موت کی تصدیق کر دیتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم ویلنٹینا کی موت کے بعد بھی 2گھنٹے تک لائیو سٹریم جاری رکھتا ہے اور پولیس کے آنے پر بند کرتا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments