جمعہ 26 اپریل 2024

کورونا مریض نے بینک میں گھس کر کیا کیا؟ ناقابل یقین واقعہ

کورونا مریض نے بینک میں گھس کر کیا کیا؟ ناقابل یقین واقعہ
فوٹو : رائٹرز

واشنگٹن:(دھرتی نیوز ڈیسک) امریکا میں کورونا مریض ہونے کا دعویٰ کرکے بینک لوٹنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا جہاں کورونا کا مشتبہ مریض بینک میں داخل ہوا اور عملے سے مطالبہ کیا کہ اسے رقم دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم بغیر ہتھیار کے بینک میں داخل ہوا اور اس نے ایک پرچی تھمائی جس میں پیسے دینے کا مطالبہ درج تھا۔ مشتبہ مریض نے دھمکی دی کہ اسے رقم نہ دی گئی تو وہ سب کو کورونا کا مریض بنا دے گا۔

جارجیا کے علاقے ریورڈیل میں 51 سالہ وکٹر کرولی نامی ملزم بینک عملے کو مسلسل ڈراتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ نے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کو کال کی لیکن اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم بغیر پیسے لیے فرار ہوچکا تھا، تحقیقات کے بعد وکٹر کو حالیہ دنوں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے موقع پر ملزم کا کہنا تھاکہ اس نے بینک لوٹنے کی کوشش اس لیے کی تھی کیونکہ اسے 2 ہزار ڈالرز کے بل ادا کرنا تھے۔ وکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments