منگل 21 مئی 2024

بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کابینہ نے نئی پالیسی منظور کرلی، کیا فوائد دیے گئے ہیں؟

بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کابینہ نے نئی پالیسی منظور کرلی، کیا فوائد دیے گئے ہیں؟
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

  دھرتی نیوز کے مطابق وزارت صنعت و تجارت کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے منظور کی گئی پالیسی کے مطابق بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمد پر اضافی کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔

ان گاڑیوں کے آلات کی درآمد پر ایک فیصد ٹیکس ہوگا اور یہ رعایت صرف مینوفیکچررز کیلئے ہوگی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد کی حدود میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے رجسٹریشن اور سالانہ فیس ختم کردی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 کلو واٹ کی گاڑیوں پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ 150 کلو واٹ کی کمرشل گاڑیوں اور چارجنگ کے آلات پر بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہوگا۔

Facebook Comments