ھفتہ 27 اپریل 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

ڈالر

کراچی (دھرتی نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹا ک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160 روپے 10 پیسے پر آ گئی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 91 پوائنٹس پر تھی تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 46 ہزار 153 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Facebook Comments