جمعہ 26 اپریل 2024

کارڈسے رقم نکلوانے کی حدسے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے کرنے کے پیغام سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پیغام جعلی ہے، عوام توجہ نہ دیں۔

نامعلوم افراد کی جانب سے موبائل پر پیغام بھیجا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم (کارڈ) سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد سے متعلق پیغام کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ پیغام جعلی ہے، عوامہ توجہ نہ دیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ایسا میسیج کر ہی نہیں سکتا، مرکزی بینک کی پالیسی پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کا فروغ ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے کاروبار کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ترغیب کیلئے آج (جمعہ کو) نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے

Facebook Comments