بختاور کی رسمِ حنا کے جوڑے پر کیا لکھا تھا؟
سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تصاویر کے چرچے زبان زد عام ہیں۔
کہیں بختاور بھٹو زرداری کے اجرک کی ڈیزائن والی مہندی کے چرچے ہو رہے ہیں تو کہیں ان کی شادی کے عروسی لباس سے متعلق باتیں کی جا رہی ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری اپنی رسم حنا کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت نظر آ رہی تھیں اور ان کے جوڑے کے دوپٹے خاص اشعار لکھے ہوئے بھی نظر آئے۔
وہ دریا دیس سمندر تھی
جو تیرے میرے اندر تھی
وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی
وہ لڑکی لال قلندر تھی @BakhtawarBZ pic.twitter.com/8A7E4gAz6B— Sharmila faruqi (@sharmilafaruqi) February 1, 2021
بلاول بھٹو زرداری کی بہت بختاور بھٹو کے رسم حنا کے جوڑے کے دوپٹے کو اگر آپ غور سے دیکھیں تو اس پر کچھ خاص اشعار لکھے تھے جو یہ ہیں!
وہ دریا دیس سمندر تھی
جو تیرے میرے اندر تھی
وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی
وہ لڑکی لال قلندر تھی
بختاور بھٹو کے دوپٹے پر لکھے جانے والے ان اشعار کو پڑھنے کے بعد یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ اشعار خاص اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے لکھوائے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے موقع پر بھی جو شال پہن رکھی تھی اس میں بھی محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔
Facebook Comments