اتوار 19 مئی 2024

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں محمدرضوان نے بڑا ’ کارنامہ ‘ انجام دیدیا

محمدرضوان

راولپنڈی (دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ نظر آئی لیکن محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی اور ساتھ ٹیم کو شکست کے بھنور سے نکال لائے  ۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کی ٹیسٹ میں یہ پہلی سینچری ہے اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے سینچری بنانے والے ساتویں وکٹ کیپر بیٹس مین بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمدرضوان نے185گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا لیے ہیں جبکہ وہ ابھی اپنا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں ، ان کے ساتھ نعمان بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔پاکستان نے انگلینڈ کے 201 رنز کے جواب میں اب تک 267رنز بنا لیے ہیں اور 338رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔محمد رضوان کی سینچری کی بدولت پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو قابل دفاع ہدف دینے کیلئے کامیابی سے بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

Facebook Comments