منگل 21 مئی 2024

پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز

پیٹرول

آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے حوالے سے دھرتی نیوز نے بتایا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

Facebook Comments