منگل 21 مئی 2024

ڈالر کے پاکستانی کرنسی پر اثرات، ہفتہ وار رپورٹ جاری

ڈالر

ڈالر کی قدر میں اضافہ اور کمی کے بعد رواں ہفتے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رواں ہفتے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 158.82 سے بڑھ کر 159.10 روپے پر بند ہوا ہے۔

 تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 10 پیسے بڑھ کر 159.30 روپے کا ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو 20 پیسے بڑھ کر 192.70 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دوران برطانوی پاونڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 221.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں امارتی درہم 10 پیسے بڑھ کر 43.40 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ میں سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 42.30 روپے کا ہوگیا ہے۔

Facebook Comments