منگل 21 مئی 2024

اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ جاری

اسٹاک مارکیٹ

رواں ہفتے میں کاروباری اتار چرھاؤ کے حوالے سے اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 419 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے میں 100 انڈیکس 0.95 فیصد اضافے سے 46227 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 126 ارب روپے مالیت کے 2.97 ارب شئیرز کے سودے کئے گئے ہیں۔

شئیرز کی قیمت بڑھنے پر ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 75 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد کپیٹلائزیشن 8241 ارب سے بڑھ کر 8316 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے۔

Facebook Comments