ھفتہ 18 مئی 2024

’یہ بیمار ہیں یا تندرست‘؟ وزیراعظم نے نوازشریف کی تصویر پر نوٹس لے لیا

’یہ بیمار ہیں یا تندرست‘؟ وزیراعظم نے نوازشریف کی تصویر پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھاناکھانے کی تصویر کا نوٹس لے لیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا اور ان سے پوچھا کہ باہر جاکروہ کھاناکھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست۔

وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے پوچھا کہ نوازشریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں،عمران خان نے صوبائی وزیر کوہدایت کی کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اورحقائق عوام کے سامنے لائیں۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کی تصویر سامنے آئی تھی جس پر حکومتی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا جب کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کی خاندان کے ہمراہ تصویر کو غلط سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔

Facebook Comments