پیر 06 مئی 2024

پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی

زرِمبادلہ کے ذخائر

پاکستان کے  زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کمی واقع ہوئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 فروری تک 20 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرکم ہوئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 60 ڈالر کم ہوکر 7 ارب 13 کرور ڈالر ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر  ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 90 کروڑ ڈالر ہیں۔

Facebook Comments