ھفتہ 17 اپریل 2021

پیٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے کی تجویز

پیٹرول کی قیمت

اسلام آباد(دھرتی نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7پیسے اضافے کی تجویز دی ہے جس کی سمری پیڑولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM