جمعہ 03 مئی 2024

سو فیصد مارکیٹ پر قبضہ کیسے کریں؟

سو فیصد مارکیٹ پر قبضہ
دوستو آج کا ہمارا موضوع سو فیصد مارکیٹ پر قبضہ کیسے کریں
آج کا دن آپ دوستوں کی زندگی کا بہت خاص دن ہے اور ہمارے لیے بھی کیونکہ آپ کو جو طریقے اور اصول بتانے جا رہا ہوں۔ اس طریقے پر عمل کرکہ آپ بہت کم عرصہ میں مارکیٹ پر مکمل قبضہ کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو اپنی پروڈکٹ جو کوئی بھی چیز ہو سکتی ہے اس کا معیار بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ جو کسٹمرز کی ضرورت کے عین مطابق ہو۔ پھر اس پروڈکٹ کے معیار کو اچھا رکھنے کی کوشش کریں۔
ایسا کرنے سے مارکیٹ میں آپ کی پہچان اور ساکھ قائم ہوجائے گی۔
اپنے کاروبار کو سسٹم کے مطابق بنانے کی کوشش کریں نہ کہ لوگوں کے مطابق۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ بزنس ایسا شروع کریں کہ آپ کو کسی اور پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ دنیا کی کوئی بھی فیلڈ ہو۔ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی کاروبار میں جب ایک آدھ ملازم چھٹی پر چلا جائے ہے یا کام چھوڑ کر چلا جائے تو کاروبار یا تو پہلے جیسا نہیں چل پاتا یا پھر کاروبار ختم ہو جاتا ہے۔
لہذا اپنے کاروبار کا ایک علیحدہ رجسٹر بنا لیں جس میں کاروباری تمام لین دین اور طریقہ کار کا اندراج موجود ہو تاکہ کاروبار میں کوئی نیا ملازم بھی رکھیں تو اسے کاروباری لین دین سمجھنے میں زیادہ مسئلہ نہ بنے یا کسی ملازم کے اچانک جانے سے کاروبار پر کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔
ہمیشہ گاہک کی ضروریات ، خواہش و احساسات ، سہولیات اور مجبوریوں کا خاص خیال رکھیں۔
نوٹ:
آنے والے ٹائم کے حساب سے اپنے کاروبار کو ترتیب دیں۔
ہمشہ ایسا بزنس تلاش کریں جو آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کے روزگار کا بھی سبب بنے۔
مارکیٹ میں جن چیزوں پر باقی لوگوں کا دھیان نہیں جاتا۔ ان چیزوں کی تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ شاید آپ کو مارکیٹ کا کوئی ایسا ویک پوائنٹ مل جائے۔ جس کی مارکیٹ میں ضرورت ہو اور یہ کوشش آپ کے لئے بہتر آئیڈیا تصور ہوسکتی ہے۔
اپنے گاہکوں کی ایک فہرست بنائیں پھر اس کو اینالائیز کریں
اپنے گاہکوں کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کریں۔
یہ سارے پوائنٹس اگر آپ اپنے کاروبار میں اپنائیں گے تو میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک دن آپ بھی بل گیٹس ، مارک ذکر برگ اور سٹیو جابز کی جگہ پر موجود ہوں گے۔

Facebook Comments