جمعہ 03 مئی 2024

کاروبار شروع کیسے کریں؟

کاروبار

میرے پاس 1,00,000 روپے ہیں کوئی ایسا کاروبار بتائیں۔ جس سے میں ماہانہ 50,000 روپے کما سکوں۔

میرے پاس دس سے پندرہ لاکھ روپے ہیں۔ مجھے کوئی کاروبار آئیڈیا دیں۔ جس سے میں پرافٹ ایبل  کاروبار شروع کر سکوں۔

میں فلاں فلاں جگہ پر ہول سیل کا بزنس کرنا چاہتا ہوں۔ پلیز کوئی بھائی مجھے گائیڈ کریں۔

میں ریڈیمیڈ کپڑے کے بزنس میں اپنا سرمایہ لگانا چاہتا ہوں ۔ کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ اس کاروبار میں کتنا منافع ہو سکتا ہے۔

اس قسم کے سوالات میرے پاس آتے ہی رہتے ہیں۔

اس دنیا میں ہر کسی کو جلدی ہے۔ یعنی آج ہم کسی بھی کاروبار میں پیسہ لگائیں اور وہ کاروبار جلدی سے مجھے منافع دینے لگ جائے۔

میرے عزیز بھائیوں کاروبار اس طرح طریقہ سے نہیں کیا جاتا۔

بزنس میں پیسوں سے زیادہ ضروری چیز حوصلہ ، صبر اور عقل ہے۔ آپ ان کا استعمال کر کے ہر ناممکن چیز کو ممکن بنا سکتے ہیں۔

آج میں آپ بھائیوں کو وہ طریقہ کار بتاتا ہوں جس طریقے سے میں نے اپنے بزنس کا آغاز کیا تھا۔ یہ طریقہ میں نے اپنے بہت سارے پیسے کاروبار میں ڈبونے کے بعد پایا ہے۔

وہ طریقہ کار یہ ہے کہ آپ نے جو بھی بزنس شروع کرنا ہے۔ پہلے اس بزنس کی متعلقہ مارکیٹ میں کچھ وقت ملازم کے طور پر کام کرنا ہے۔

اگر آپ کپڑوں کا بزنس کرنا چاہتے ہیں تو پہلے کسی کلاتھ ہاؤس میں کچھ عرصہ شاگرد بن کام کریں۔

اگر آپ الیکٹرانکس کا بزنس کرنا ہے تو کاروبار کرنے سے پہلے کسی الیکٹرانکس کی دوکان میں تین چار ماہ ملازم بن کر کام کریں۔

اگر آپ خود کا ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے کسی ہوٹل پر شاگرد بن کر کام کریں۔

شاید یہ کاروباری منصوبہ آپ کو اچھا نہ لگا ہو۔ پر سچ میں یہی وہ طریقہ ہے۔ جسے اپناتے ہوئے آپ کسی بھی کاروبار میں سٹارٹ اپ لیتے ہوئے زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔

کسی بھی کاروبار میں شاگردی کرنے سے آپ کو آئیڈیا مل جاتا ہے کہ مارکیٹ میں کسٹمرز  کی نیڈ کیا ہے۔

اور لوگوں کے ساتھ ڈیل کیسے کرنی ہے۔

اس کے ساتھ مختلف اور پوائنٹس کا بھی پتہ چلتا ہے جیساکہ:

اس سے کسی کے ماتحت ہو کر کام کرنے کا اور ماتحت سے کام لینے کا پتہ چلتا ہے۔

اس سے منافع اور انویسٹمنٹ کے فرق کا پتہ چلتا ہے

اس سے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا پتہ چلتا ہے۔

اس سے مارکیٹ میں مقابلے بازی کا پتہ چلتا ہے۔

اگر آپ کسی کے ساتھ شاگرد کے طور پر کاروبار کرنا شروع کردیں اور اگر آپ کے اندر کاروبار کرسکنے کا جوش ہوا تو میں شرطیہ کہہ سکتا ہوں کہ اس کاروبار، ہوٹل کا مالک یا تو آپ کو اپنا پارٹنر بنا لے گا یا پھر سارے کا سارا کاروبار آپ کے سپرد کردے گا۔

یاد رہے کہ زیادہ تر بزنس صرف اسی وجہ سے ناکام ہوجاتے کیونکہ ہر نیا کاروباری سمجھتے ہیں۔ جتنا زیادہ پیسہ ہم لگائیں گے اتنا ہی زیادہ منافع کمائیں گے۔

اسی سوچ کی وجہ سے ان لوگوں کو ناکامی کا سامنا نا کرنا پڑتا ہے اور یہی ان کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے۔

اگر آپ صرف بزنس کیسے کرتے ہیں یہ سیکھ لو تو میں دعوی کرتا ہوں دنیا جہاں کے بینک آپ پر انویسٹ کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

اس دنیا میں کتنے ہی سرمایہ دار ایسے ہیں جو اس کھوج میں ہیں کہ کوئی ایسا آدمی مل جائے جو کاروبار کرنا جانتا ہو اور ہم اس پر پیسہ انویسٹ کر سکیں۔

پیارے بھائیو کاروبار کا آغاز کرنے سے پہلے کاروبار کو کرنا سیکھیں۔

پھر دیکھیے آپ کیسے کاروبار کے نرالے انداز سے آشنا ہوں گے۔

کیونکہ اس فیلڈ میں چھٹی اس آدمی کو نہیں ملتی جو یہ سبق یاد کرلیتا ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ میں اپنی بات آپ دوستوں تک پہنچا پایا ہوں

اگر میرا کاروباری منصوبہ کام کا لگے تو اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ بھی شیئر کریں جو کاروبار کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

شکریہ

Facebook Comments