جمعرات 02 مئی 2024

دُلہن نے حق مہر میں زیور کے بجائے کتابیں مانگ لیں

دُلہن نے حق مہر میں زیور کے بجائے کتابیں مانگ لیں

عام طور پر دُلہنوں کے مہر میں زیور، گھر، قیمتی چیز  یا کچھ رقم رکھی جاتی ہے لیکن اس روایت کو اعجاز حکیم اور اجنا نظام کی جوڑی نے  تبدیل کردیا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے اعجاز حکیم نے اجنا نظام سے 29 دسمبر کو نکاح کیا تھا اور اس دوران اجنا نے کسی پیسے یا زیور کے بجائے مہر میں 100 کتابیں مانگ کر سب کو حیران کردیا تھا۔

اجنا کی یہ خواہش اعجاز کو بہت پسند آئی اور انہوں نے بھی اپنی اہلیہ کے لیے شادی کے دن تک 96 کتابیں مہر میں دینے کے لیے خرید لیں۔

اعجاز حکیم کے مطابق انہوں نے اہلیہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا تھا کہ وہ مہر میں کتابوں کے حوالے سے کسی کو نہیں بتائیں لیکن ان کے کچھ دوستوں نے دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر اجنا اور اعجاز کی کتابوں کے ساتھ لی جانے والی تصویریں بھی وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو اس نئے اقدام  کو قابل ستائش قرار دیا۔

Facebook Comments