جمعہ 26 اپریل 2024

امریکی کمپنی ٹیسلا دنیا کی دوسری بڑی کار کمپنی بن گئی

امریکی کمپنی ٹیسلا دنیا کی دوسری بڑی کار کمپنی بن گئی

کار بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا اثاثوں کے اعتبار سے دنیا کی دوسری بڑی کار کمپنی بن گئی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں حالیہ دنوں میں کافی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی اہم وجہ الیکٹرانک کارز کی مانگ میں اضافہ اور ٹیسلا کا اس شعبے میں دیگر کمپنیوں سے تھوڑا آگے ہونا ہے۔

گزشتہ بدھ تک کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیسلا کے اثاثوں کی کل مالیت 100 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی اور یوں ٹیسلا واحد امریکی کار ساز کمپنی بن گئی جس کے اثاثے 100 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔

اس لمبی چھلانگ کے دوران ٹیسلا نے جرمن کمپنی فوکس ویگن کو دوسری پوزیشن سے محروم کیا جس کے اثاثوں کی مالیت بدھ تک 99.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ٹیسلا نے جن دیگر کمپنیوں کو پیچھے چھوڑا ان میں ہونڈا، بی ایم ڈبیلو، جنرل موٹرز اور ڈیملر شامل ہیں۔

جاپانی کمپمنی ٹویوٹا اب بھی 233 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی کار کمپنی ہے۔

ٹیسلا کوغیر متوقع طور پر تیسری سہ ماہی میں زیادہ منافع ملا جبکہ چین میں کمپنی کی نئی فیکٹری کی کارکردگی اور چوتھی سہ ماہی میں گاڑیوں کی توقع سے بہتر فراہمی بھی اس کے شیئرز اور منافعے میں اضافے کی وجہ بنی۔

کئی سرمایہ کار اب بھی شش و پنج میں ہیں کہ آیا ٹیسلا اپنے شیئر ہولڈرز کو مسلسل منافع فراہم کر پائے گی یا نہیں البتہ فی الحال ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے سرمایہ کاروں کا ٹیسلا پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

Facebook Comments