ھفتہ 27 اپریل 2024

علی ظفر کے کیخلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانے کا کیس ،میشاشفیع سمیت تمام ملزمان طلب کر لیے گیے

لاہور(دھرتی نیوز – نیشنل ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے علی ظفر کے کیخلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانے کے کیس میں میشاشفیع سمیت تمام ملزمان کوطلب کرلیا۔

دھر تی نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانے کے کیس کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے نے میشاشفیع کیخلاف چالان پیش کردیا ،میشاشفیع سمیت 4 شریک ملزمان کے پیش نہ ہونے پرعدالت برہم ہوگئی،ملزمہ عفت عمرعدالت میں پیش ہو ئیں جبکہ دیگر4 ملزمان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے کہاکہ ملزمان نے طبیعت ناسازہونے کابہانہ کیا،ایک ساتھ سب کی طبیعت ناساز کیسے ہوگئی؟عدالت نے میشاشفیع سمیت تمام ملزمان کو 27 مارچ کوطلب کرلیا۔

Facebook Comments