جمعہ 17 مئی 2024

ڈش سے لال بیگ برآمد، معروف ریسٹورنٹ پر جرمانہ عائد

ڈش سے لال بیگ برآمد، معروف ریسٹورنٹ پر جرمانہ عائد

ریاض : سعودی انتظامیہ نے کھانے میں لال بیگ نکلنے پر مقامی ریسٹورنٹ پر 500 ریال کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت پیش آیا جب ایک شہری اپنے دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گیا۔

سعودی شہری نے کھانا منگوایا تو ڈش میں سے لال بیگ کی ایک پوری قطار باہر آگئی۔

لال بیگوں کی قطار دیکھ کر میں حیران رہ گیا اور ریسٹورنٹ میں موجود دیگر افراد بھی یہ منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری نے بتایا کہ میرا دوست اس وقت تک میز پر نہیں پہنچا تھا اسی لیے میں اسے لیکر دوسرے ریسٹورنٹ چلا گیا۔

شہری نے میونسپلٹی سے رابطہ کرکے ریسٹورنٹ میں غیر معیاری صفائی کی شکایت درج کرائی، کھانے کی ڈش دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ کاکروچ والی کوئی چائنیز ڈش ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کیا کہ بلدیہ نے شکایت کا نوٹس چوبیس گھنٹے بعد لیا اور اتنی بڑی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ کو صرف 500 ریال جرمانہ کیا۔

سعودی شہری نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسٹورنٹ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook Comments