پیر 29 اپریل 2024

کرونا وائرس کی روک تھام، ہر قسم کے گوشت کی درآمد پر پابندی کا اعلان

کرونا وائرس کی روک تھام، ہر قسم کے گوشت کی درآمد پر پابندی کا اعلان

کراچی: وزارت تجارت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام اقسام کے گوشت، جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی۔

  کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ونٹائین ڈیپارٹمنٹ کو سرکلر جاری کیا جس میں درآمد پر پابندی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی ہدایت کی گئی۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ چین سے پولٹری فیڈ، دودھ، گوشت اور دیگر اشیاء امپورٹ نہیں ہوں گی، ملک بھر میں فوری طور پر پابندی کا اطلاق کیا جائے گا، یہ فیصلہ کروناوائرس کی منتقلی کے پیش نظرکیاگیا۔

دوسری جانب محکمہ کورنٹائن نے وزارتِ تجارت کے خط اور پابندی پر سوال اٹھائے اور کہا کہ سرکلر میں ابہام ہیں کیونکہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس گوشت کی درآمد پر پابندی ہوگی، اس ضمن میں وزارت سے وضاحت مانگی ہے، جس کے بعد اقدامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہانگ سے پھیلنے والا کرونا وائرس تاحال بے قابوہے، اب تک صرف چین میں ہی کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 630 سے تجاوز کرگئی جبکہ ہزاروں افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی۔ چینی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تہترافراد موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 630 سے تجاوز کر گئی۔

Facebook Comments