اتوار 19 مئی 2024

ج ھوٹے رشتے کی آٹھ نشانیاں کوئی بھی رشتہ جوڑنے سے پہلے یہ آٹھ باتیں ضرور پڑھ لیں تاکہ بعد میں آپ کا دل نہ ٹوٹے

پیار ایک ایسا رشتہ ہے ۔ جو زندگی کو بہت خوبصورت بنادیتا ہے۔ لیکن بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے۔ کہ جس شخص سے ہم پیار کرتےہیں۔ جس رشتے کی ہم قدر کرتےہیں ۔ وہ ہمیں خوشی کے بجائے ہمیں دکھ دیتا ہے۔ وہ ہمیں سکون کے بجائے درد دیتا ہے۔ جس شخص کے بارے میں ہماری محسوسات بہت مضبوط ہوتی ہیں۔ وہ ہمارے بارے میں ویسا محسوس نہیں کرتا۔ ویسا نہیں سوچتا۔ اس لیے کسی کے ساتھ بھی گہرا رشتہ بنانے سے پہلے آپ یہ آٹھ باتیں ضرو ر پڑھ لینا۔ تاکہ بعد میں آپ کو دل نہ ٹوٹے۔ ٹرائی ٹو چینچ یو۔ اگر کوئی شخص آپ کو بدلنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر وہ چاہے آپ کی عادتیں ہوں۔ یا آپ کا زندگی گزارنے کا طریقہ ہو۔ تو وہ آپ سے پیار نہیں کرتا۔ جو آپ سے پیار کرتا ہوگا ۔

آپ جیسے ہیں وہ آپ کو ویسے ہی قبول کرے گا۔ اگر کسی کو خوش کرنے کے لیے آپ کو اپنے آپ کو بدلنے پڑے ۔ اسے چھوڑ دینا ہی بہتر ہے۔مینمل اینٹیشن ۔ جب آپ بات کررہے ہوتو وہ آپ کی دھیان سے نہیں سنتا۔ آپ کی بات پر توجہ نہیں دیتا۔ یا آپ کی کہی ہوئی بات کو کوئی خاص اہمیت نہیں دیتا۔ تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے دل میں آپ کے لیے پیار تو دور کی بات کوئی خاص جگہ بھی نہیں ہے۔ ٹرائی ٹو کنٹرول یو۔ اگر ہروقت کوئی آپ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے ۔ آپ پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش کرے ۔ آپ کو بتائے آپ نے کیاکرنا ہے ؟ اور کیانہیں کرنا؟ تو وہ ہرگز پیار نہیں کرتا۔ ڈونٹ ریسپیکٹ یو۔

اگر کوئی آپ کی عزت نہیں کرتا۔ آپ کی محسوسات کی عزت نہیں کرتا۔ آپ کے پیار کی عزت نہیں کرتا۔ تو وہ آپ سے پیار کیسے کرسکتا ہے ؟ اگر کسی کے دل میں آپ کے لیے عزت ہی نہیں تو اس کے دل میں آپ کے لیے پیار کیسے ہوسکتا ہے؟ اور اگر کوئی آپ کے ساتھ صرف دوسروں کے سامنے اچھے سے پیش آتا ہے صرف دوسروں کے سامنے آپ کا خیال رکھتا ہے آپکو عزت دیتا ہے۔ اور اکیلے میں آپ کو اگنور کرتا ہے ۔ تو آپ سمجھ جائیں کہ وہ پیار نہیں دکھاوا کررہا ہے۔ ڈونٹ ٹرسٹ یو۔ اگر کسی بھی تعلق میں اعتما د نہیں ہے۔ ایک دوسرے پر اعتما د نہیں ہے تو وہ رشتہ کبھی بھی زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ نہ ہی آئیڈیل ریلیشن شپ بن سکتا ہے ۔اس لیے جہاں رشتوں کی بد اعتمادی ہو وہاں راستے جدا کرلینا ہی بہتر ہے۔ ایمو شنل ایٹا یچمینٹ۔اگر کوئی آپ سے جذباتی طور پر جڑا نہیں ہے۔ تو اس کا مطلب ہے

اسے آپ سے پیار نہیں ہے ۔ اگر وہ آپ سے پیار کا اظہار نہیں کرتا۔ اپنے محسوسات کو آپ کے ساتھ شیئر نہیں کرتا۔ آپ کی کامیابیوں پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتا۔ انہیں آپ کے ساتھ مل کر منا تا نہیں ہے۔ آپ کی پسند اور ناپسند میں آپ کے پیشن اور آپ کے جذبات میں اسے کوئی خاص دلچسپی نہیں ۔ تو ایسے شخص کے ساتھ کبھی رشتہ نہیں بنانا چاہیے ۔ کیونکہ اس طرح آپ زندگی بھر کڑتے رہیں گے ۔ ڈونٹ پرورا ٹائز یو۔ اگر کوئی آپ سے پیار کرتا ہے وہ چاہے جتنا مرضی مصروف ہے وہ آپ کے لیے وقت ضرورنکالے گا۔ وہ اپنے کاموں سے زیادہ آپ کو اہمیت دے گا۔ اس کی زندگی میں آپ کا ایک خاص مقام ہوگا۔ لیکن اگر کوئی آپ کے ساتھ کمنٹ منٹ کو پور ا نہیں کرتا۔ آپ کی چیزوں کو بھول جاتا ہے ۔

کال بیک کرنا بھول جاتا ہے۔ اپنی مصروفیات کا بہانہ کرتا ہے۔ تو آپ جان لیں کہ پیار تو دور کی بات اس کی زندگی میں آپ کا کوئی خاص مقام بھی نہیں۔ ایزی لی گیو اپ۔ یہ فیکٹ ہے کہ جہاں تعلق ہوتا ہے وہاں پر چھوٹا موٹا جھگڑا ہوتا رہتا ہے ۔ اور بعض دفعہ بات بھی بڑھ جاتی ہے۔ کسی بھی جگہ اپنا پیار دیکھنے کا سب سے اہم سائن یہ ہے کہ آپ کا پارٹرنر آپ کے رشتہ کو بچانے کے لیے کیا کرتا ہے ؟ وہ معاملے کو حل کرنے کے لیے کتنا سیرس ہوتا ہے ۔ اور کتنی ایفرٹ لگاتا ہے کہ یہ رشتہ کبھی نہ ٹوٹے۔ اگر وہ آسانی سے گیوا اپ کردیتا ہے ۔ تو اس کا مطلب ہے اس کے دل میں آپ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

آپ کے ہونے سےیا نہ ہونے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اسی لیے آپ کو وہاں ہونا ہی نہیں چاہیے۔ پیار ایک ایسا جذبہ ہے جس میں زور زبردستی نہیں ہوتی۔ اگر آپ کو کسی سے پیار ہے تو ہے ۔اگر نہیں ہے تو نہیں ہے۔ نہ آپ کسی کو مجبو ر کرسکتے ہیں اور نہ کوئی آپ کو مجبور کرسکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کو احسا س ہوجائے کہ کوئی آپ سے پیار نہیں کرتا تو اس کے پیچھے مت بھاگیں۔ آپ کا دل ایک با رٹوٹے گا ۔ اس لیے کسی کو الزام دیے بغیر برامنائے بغیر چپ چاپ اس کی زندگی سے نکل جائیں۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11